بھوپال 4 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کے وزیر محنت مہندر سنگھ سسودیا نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو پر کسی طرح کا رد عمل کا اظہار کرنے کی بجائے اپنے الفاظ کو غلط سمجھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے واپس لیتے ہیں۔
سسودیا نے جمعہ کو وزارت پہنچ کر اپنا عہدہ قبول کیا۔ بتا دیں کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں مہندر سنگھ سسودیا نے کہا تھا کہ جو بھی افسر ملازم حکومت کے ہدایات پر عمل نہیں کرے گا، اسے لات مارکر الگ کر دیا جائے گا۔ سسودیا کی حلف برداری کے بعد جب ان کے اس بیان پر سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان اور لاپرواہ افسران کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ایک لفظ کے انتخاب میں غلطی ہوگئی جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔ سسودیا نے ویڈیو پر ٹال مٹول کرنے کی بجائے صاف گوئی سے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور ا پنے الفاظ واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ارادے صاف ہیں، وہ محکمہ جاتی افسران سے مفاد عامہ کے کام کی توقع کرتے ہیں ، جو ایسا نہیں کرے گا اس پر کارروائی ہوگی۔